ابنا: مصر کی اسلامی تنظيم اخوان المسلمین نے کیمپ ڈیویڈ معاہدے پر نظر ثانی پر تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اخوان المسلمین اسرائيل کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرےگي۔
اخوان المسلمین نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيلی ریاست غاصب اور جرائم پیشہ ریاست ہے اور اخوان المسلمین اس کو ہر گز تسلیم نہیں کرےگی رشاد بیومی نے کہا کہ ہم تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کریں گے لیکن کیمپ ڈیویڈ معاہدے کا از سر نو جائزہ لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بارے میں رفرینڈم ہوگا یا پھر اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔
......
/169